( سعید احمد سعید ) فضائی آپریشن کے دوران کورونا ایس او پیز کو نظر انداز کرنے کا معاملہ، سول ایوی ایشن کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری کے مطابق اندرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں میں کورونا ایس او پیز فالو نہیں کئے گئے۔ میں کورونا کی وباء کم ہوئی ہے پر کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔ تمام مسافر فضائی سفر کے دوران ماسک پہن کر رکھیں گے، مسافروں کو سیٹوں پر بٹھانے کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھا جائیگا۔
ایڈوائزری کے مطابق تمام مسافروں کے سیٹوں پر بیٹھنے کے بعد کیبن کریو لیڈر، کیپٹن تصویر لینگے جو بعد میں ائیرپورٹ انتظامیہ کو جمع کروائی جائیگی، مسافروں کے اخراج کے وقت بھی سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھا جائیگا۔