ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرے کی گھنٹی بج گئی، کورونا میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ

خطرے کی گھنٹی بج گئی، کورونا میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چوہدری ) کورونا دوبارہ سر اٹھانے لگا، پرائیویٹ لیبارٹریز کے ڈیٹا کے مطابق کورونا کیسز دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئے، پرائیوٹ لیبز میں ہونے والے ٹیسٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی۔

پرائیویٹ لیبارٹریز کے ڈیٹا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ پرائیویٹ لیبارٹریز میں ہونے والے کورونا ٹیسٹوں میں 4 فیصد تک پازیٹو کیسز سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں اور ایک مرتبہ پھر کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب سرکاری طور پر ہونے والے ٹیسٹوں میں پازیٹو کیسز کی شرح بدستور ایک فیصد یا اس سے کم ہے۔

پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 928 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 101 نئے کورونا مریضوں کی تصدیق کی گئی۔ لاہور میں کورونا کے 45 نئے مریض سامنے آئے اور 2 اموات ہوئیں جبکہ شہر کے سرکاری ہسپتالوں میں 14 اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں 8 نئے مریض زیر علاج ہیں۔ 

کورونا وبا کے دوران لاہور میں کیسز کی مجموعی تعداد 49 ہزار 49 اور 862 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 98 ہزار 142 اور 2 ہزار 225 اموات ہوچکی ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق پنجاب بھر میں 94 ہزار 739 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔