سٹی 42:سابق وزیر اعظم نے موجودہ وزیر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
ایف بی آر نے ارکان پارلیمان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کردی۔ مسلم لیگ ن کے شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس ادا کیاجبکہ پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ نے سب سے کم 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 لاکھ 82 ہزار 449 روپے ٹیکس ادا کیا، شاہد خاقان عباسی نے 24 کروڑ روپے سے زیادہ ٹیکس ادا کیاایم این اے نجیب ہارون نے 14 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا،حماد اظہر نے 5 کروڑ94 لاکھ 42 ہزار700 روپے ٹیکس ادا کیا،عمر ایوب نے 2 کروڑ60 لاکھ 55 ہزار517 روپے ٹیکس ادا کیا،ریاض فتیانہ نےصرف 11 ہزار روپے ٹیکس ادا کیا۔
لیکن اس فہرست میں ایسے وفاقی وزراء، سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی بھی شامل ہیں جنہوں نے سرے سے ٹیکس دیا ہی نہیں۔ ایف بی آر کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نےکوئی ٹیکس نہیں دیا جب کہ سینیٹر فیصل جاوید اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی ٹیکس نہ دینے والوں میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، فاٹا سے سینیٹ کے رکن شمیم آفریدی اور سینیٹر رانا مقبول احمد نے بھی ٹیکس جمع نہیں کروایا۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار کے مطابق ایم این اے بشیر خان اور محمد ساجد بھی ٹیکس ادا نا کرنے والوں میں شامل ہیں جب کہ زاہد اکرم درانی اور شیر علی ارباب نے بھی ٹیکس نہیں دیا۔