(شاہین عتیق) احتساب عدالت میں شراب لائسنس اجراء کےکیس کی سماعت پرعدالت نےسابق ڈی جی ایکسائزاکرم اشرف گوندل کا نیب کودس روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا،ملزم کو اٹھائیس ستمبرکو دوبارہ پیش کیا جائےگا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں نیب نےسابق ڈی جی ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کو پیش کیا،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نےاپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لائسنس جاری کیا،ملزم نے غیرقانونی طریقے سے نجی ہوٹل کو شراب کا لائسنس جاری کیا،عدالت 15روزہ جسمانی ریمانڈ دے۔
عدالت میں اکرم اشرف گوندل نےبتایا کہ ایکسائز کےقانون 2002 کےمطابق لائسنس جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے،اس کےلیےٹیکنیکل کمیٹی بھی بنائی جاتی ہےجوتمام معاملات کا جائزہ لیتی ہے،اس سےقبل ایکسائزنو شراب کےلائسنس جاری کر چکا ہے۔
ملزم نےعدالت میں مزید کہا کہ ہر بار سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی جاتی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ جو سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی تھی اس کا کیا بنا، اکرم اشرف گوندل نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے سمری واپس بھجوا دی اورکہا تھا کہ ڈی جی کو اختیار ہے۔عدالت نےوکلا کے دلائل سننے کے بعد سابق ڈی جی کا نیب کودس روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔