ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیادتی کیس،ملزم عابد کی تصویر،معلومات لیک کرنیوالے شخص کی شناخت ہوگئی

زیادتی کیس،ملزم عابد کی تصویر،معلومات لیک کرنیوالے شخص کی شناخت ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)گجرپورہ خاتون زیادتی کیس ملزم عابد کی تصویر اورمعلومات لیک ہونے کامعاملہ، ایوان وزیراعلیٰ کو تصویر لیک کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی، تصویر پولیس ڈیپارٹمنٹ سے لیک نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سیالکوٹ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی تصویر اورمعلومات لیک ہونے کے معاملہ کی ابتدائی رپورٹ ایوان وزیراعلیٰ کو موصول ہوگئی، ابتدائی رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ تصویر پولیس ڈیپارٹمنٹ سے لیک نہیں ہوئی، رپورٹ فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہوئی، رپورٹ لیک کرنے والے متعلقہ شخص کی بھی نشاندہی کرلی گئی۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق حتمی رپورٹ وزیرعلیٰ کو دورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائے گی، پنجاب کابینہ میں ملزم عابد کی تصویر لیک ہونے پر کابینہ ارکان نے شدید احتجاج کیاتھا، تصویر اور معلومات لیک ہونے پر ملزم عابد کو فرارہونے کا موقع ملا، وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم دیکر ذمہ دار کے تعین کاحکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ ملزم عابد گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے علاقے ننکانہ صاحب میں اپنی سالی کو ملنے آیا، پولیس کے پہچنے سے قبل فرار ہوگیا،کیشور بی بی نے دعوی کیا کہ انہوں نے موٹر وے عصمت دری کے معاملے میں ملزمان کی موجودگی کے بارے میں پولیس کو آگاہ کیا تھا، تاہم ، وہ 30 منٹ تاخیر سے پہنچے۔

خاتون کا مزید کہناتھا کہ میں عابد کے ساتھ ایک پارک میں موجود تھی جب پولیس اس کے قریب پہنچی اور اسے پکڑنے کی کوشش کی ، پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی عابد علی پر ہاتھ ڈالا، ملزم اہلکاروں کو دھکا دے کر فرار ہوگیا۔عابد علی کی سالی کا مزید کہناتھا کہ عابد ننکانہ صاحب کے رائے بلار بھٹی پارک میں میرے ساتھ موجود تھا جب پولیس نے چھاپہ مارا لیکن پولیس اسے پکڑنے میں ناکام رہی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer