سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل!!

سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نااہلی, سکولوں میں جمعہ کے روز چھٹی کےحوالے سے نوٹیفیکیشن میں اوقات کارکو شامل نہ کیا گیا، سکول سربراہان کو آج بچوں کو چھٹی دینے کے حوالےسے پریشانی کا سامنا۔


  سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی نا اہلی،جمعہ کےروز بھی سکولوں میں طلباء کوعام دنوں کی طرح دوپہر ایک بجے چھٹی ہوگی،سکول سربراہان اتھارٹی آفس میں اوقات کارکی معلومات کیلئےکالز کرکے پریشان ہیں،ذرائع کے مطابق تاحال ایجوکیشن اتھارٹی جمعہ کےروز سکولوں میں چھٹی کےاوقات کار کی وضاحت جاری نہیں کرسکا۔

سکول سربراہان کا کہنا ہےکہ جمعہ کے روز سکولوں میں بچوں کوجلدی چھٹی ہونی چاہیے، دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق آج سکولوں میں بچوں کو ایک بجے ہی چھٹی ہوگی، آئندہ جمعہ کو سکولوں میں چھٹی کے حوالے سےسربراہان کو ایک دو روز میں ہدایت جاری کردی جائیں گی۔

 دوسری جانب سکول ایجوکیشن نے زیرو پریڈ منعقد کرنے کے لئے اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں،مذکورہ موضوع پر طلباوطالبات کی آگاہی کے لئے بچوں کے مابین تقریری اور پوسٹر مقابلے کرائے جائیں گے،مقابلے میں تمام سکولوں کے طلباوطالبات رجسٹرڈ ہوں گے،تمام رجسٹرڈ طلباء کی معلومات 18 ستمبرتک سکول ایجوکیشن کو فراہم کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں نجی وسرکاری تعلیمی اداروں کو15 ستمبر سےکھول دیا گیا،تعلیمی ادارے کھولنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں، تعلیمی اداروں کی ایس اوپیز کے تحت طلباکا فیس ماسک پہنا اور آپس میں معاشرتی فاصلہ قائم رکھنا لازمی قرار دیا گیا ۔ سکولوں میں بچوں کو ترتیب سے بٹھانے کے لئےشیڈول کلاس رومز کے باہر آویزاں کردیئے گئے ۔

Shazia Bashir

Content Writer