واسا کا خسارہ تین ارب سے تجاوز کرگیا

واسا کا خسارہ تین ارب سے تجاوز کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: واسا کے ریونیو میں اصلاحات لانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،  138 صوبائی محکمے واسا کے 35 کروڑ 32 لاکھ کے نادہندہ  نکلے ، واسا کا خسارہ تین ارب سے تجاوز کرگیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل 3 کروڑ ، پی ایچ اے جلو پارک تین کروڑ نادہندگی کے ساتھ سرفہرست ہے، اوقاف 2 کروڑ سی سی پی او آفس ڈیڑھ کروڑ نادہندگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔پنجاب یونیورسٹی بائیس لاکھ ، سائنس کالج گیارہ لاکھ کا نادہندہ نکلا ہے ۔ پی ڈبلیو ڈی بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ ایک کروڑ پینتیس لاکھ ، سروسز ہسپتال پندرہ لاکھ ، ڈولفن پولیس دو لاکھ کی نادہندہ نکلی ہے ۔

سبزہ زار ہسپتال دو لاکھ ، کمپری ہینسو سکول گیارہ لاکھ ، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ 79 لاکھ ، پنجاب پولیس آٹھ لاکھ ، ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل 95 لاکھ ، فاریسٹ آفس پندرہ لاکھ کا نادہندہ نکلا ہے ۔ لیڈی ایچی سن چھتیس لاکھ ، ایچی سن کالج اکاسی لاکھ ، آرکیالوجی چوبیس لاکھ ، ایجوکیشن ستاسی لاکھ ، میٹرو بس سروس چودہ لاکھ ، سوئی نادرن بائس لاکھ ، چائلڈ ویلفئیر بیورو انتیس لاکھ ، نیسپاک ایک لاکھ ، ایجوکیشن کمپلیکس بائیس لاکھ ، ڈی جی سپورٹس دس لاکھ ، پنجاب اسمبلی ، اسٹیٹ آفس کارپوریشن انتیس لاکھ ، پونچھ ہاوس انتیس لاکھ ، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بارہ لاکھ ، چلڈرن ہسپتال بائیس لاکھ ، اری گیشن اٹھارہ لاکھ کا نادہندہ نکلا۔


 ایس ایس پی آفس سترہ لاکھ ، گورنر ہاوس تئیس لاکھ ، کیمپ جیل چونتیس لاکھ ، واسا کا ریونیو ریکوری کا زور صرف پرائیویٹ نادہندگان تک محدود ہوگیا ہے ۔ واسا ریونیو ریکوری کے لئے سرکاری اداروں پر ہاتھ ہلکا رکھنا واسا کا معمول بن گیا ۔

Shazia Bashir

Content Writer