(ملک اشرف)مقررہ مدت کے بعد دائر کی گئی اور دفتری اعتراض پرواپس لی گئی درخواستیں زائدالمیعاد ہوں گی، سپریم کورٹ نےاپیلوں کے زائد المعیاد ہونے سے متعلق اہم حکم جاری کردیا، پنجاب بینک کےملازمین کی بحالی کی اپیلیں زائد المعیاد قرار دےکر خارج دیں، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےحکم پر ہائیکورٹ کافیصلہ برقرار رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےحکم پر ہائیکورٹ کےفیصلہ کو برقرار رکھنے کا حکم سنایا گیا، جاری ہونے والے فیصلہ میں عدالت عظمیٰ نےاپیلوں کے زائد المعیاد ہونےپربڑا حکم جاری کر دیا، پنجاب بینک کے سابق ملازمین کی بحالی کی اپیلیں زائد المعیاد قرار دیتے ہوئے خارج کردیں گئیں۔
تحریری فیصلہ میں بیان کیا گیا کہ علاوہ ازیں دفتری اعتراض پر واپس لی گئی اپیل زائدالمعیادہوگی، درخواست مقررہ مدت کے بعد دائر کئے جانے پر زائد المعیاد ہوگی، سپریم کورٹ نے لاہورہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئےتحریری فیصلہ سنایا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں3رکنی بینچ نے تحریری حکم جاری کیا۔
پنجاب بینک کی طرف سے سردار احمد جمال سکھیرا پیش ہوئے،تحریری فیصلہ میں مزید بیان کیا گیا کہ رجسٹرارنے لیبر کورٹ فیصلے کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کیا، رجسٹرارنےاعتراضات ختم کرنے کےلئے 3 روز کا وقت دیا تھا، رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرنے میں 6 ماہ کا عرصہ لگایا، فیصلےکےخلاف اپیل ہائیکورٹ میں تاخیر سے دائر کی، اپیل کنندگان نےوقت میں توسیع بھی نہیں کروائی،ٹربیونل نے اپیلوں پر اعتراض ختم کر کے غیر قانونی اقدام کیا۔