ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فہرستیں جاری کر دی گئیں

 لاہور میں 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فہرستیں جاری کر دی گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل: لاہور میں 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فہرستیں جاری کر دی گئیں، نیبر ہڈ کونسلز  کو شہری علاقوں کے مطابق ترتیب دیا گیاہے اور نام بھی شہری علاقوں کے ناموں پر رکھے گئے ہیں۔


 پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت پہلے مرحلے میں نیبر ہڈ اور ویلج پنچائیت کونسلز کے انتخابات کروائے جانے ہیں جس کے لئے لاہور کی 475 نیبر ہڈ کونسلز کی فلرستیں جاری کردی گئی ہیں، نیبر ہڈ کانسلز کو شہری علاقوں کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے،  20 ہزار سے 45 ہزارآبادی پرمشتمل نیبر ہوڈکونسلز میں 5 جنرل کونسلرز، 2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ہوگی۔

13 ہزار سے 20 ہزار آبادی والی نیبر ہوڈکونسلز میں 4 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلر اور اقلیتی کونسلر منتخب ہوسکے گا،  6 ہزار سے 13 ہزار آبادی والی نیبر ہوڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز، ایک خاتون کونسلرجبکہ ایک اقلیتی کونسلر کی نشست رکھی گئی، 6 ہزار تک کی آبادی والی نیبر ہوڈ کونسلز میں 2 جنرل کونسلر ایک خاتون جبکہ ایک اقلتی کونسلر کی نسشت رکھی گئی۔

2 ہزار سے8 ہزار آبادی والی نیبرہوڈ کونسلز میں 3 جنرل کونسلرز،  ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی، 2 ہزار تک آبادی والی نیبر ہوڈ کونسلز میں 2 جنرل کونسلرز،  ایک خاتون جبکہ ایک اقلیتی سیٹ ہوگی،  ہر ووٹر تین ووٹ کاسٹ کرے گا ایک جنرل کونسلر، ایک خاتون جبکہ ایک ووٹ اقلیتی کونسلر کو کاسٹ کرناہوگا،  جنرل کونسلرز میں سب سے ووٹ لینے والا ازخود چئیرمین منتخب ہوجائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer