ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیکر پرویز الہی نے مسلم لیگ ن کو پروڈکشن آرڈرزپرتعاون کی یقین دہانی کروا دی

 سپیکر پرویز الہی نے مسلم لیگ ن کو پروڈکشن آرڈرزپرتعاون کی یقین دہانی کروا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب اسمبلی کے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز قانون پر عمل در آمد کا معاملہ، پروڈکشن آرڈرز کا معاملہ سپیکر پرویز الہی وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کرانے کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی متحرک ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق سپیکر نے مسلم لیگ ن کو پروڈکشن آرڈرز پر تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کرے گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالہ کی پالیسی پر پنجاب اسمبلی میں گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز روکے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر ایک مذاکراتی نشست بھی رکھی جائے گی۔   

Shazia Bashir

Content Writer