قاسم زئی: شہر میں ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا، ڈینگی بخار کا ایک اور مریض سامنے آگیا۔ گڑھی شاہو کی رہائشی انعم بی بی کے ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
حالیہ موسم میں ڈینگی کا خطرہ شہر میں بدستور منڈلا رہا ہے، ڈینگی کا ایک اور کنفرم کیس سامنے آیا ہے۔ گڑھی شاہو کی رہائشی اٹھائیس سالہ انعم بی بی کو شالامار ہسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں ٹیسٹوں کے بعد انعم بی بی کے ڈینگی وائرس کا شکار ہونے کی باضابطہ تصدیق کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈینگی بخار کے رواں برس کے دوران شہر میں اب تک 7 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ ڈینگی کے حالیہ کیس کے سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے ڈینگی سرویلنس کو بڑھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔