ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کربلا سے پوری دنیا کو حریت کا درس ملتا ہے: علامہ سید علی

کربلا سے پوری دنیا کو حریت کا درس ملتا ہے: علامہ سید علی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: امام بارگاہ گلستان زہرا ایبٹ روڈ پر ساتویں محرم کی مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر شبیہ علم بھی برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ گلستان زہرا ایبٹ روڈ پر ساتویں محرم کی مجلس عزا کا آغاز سوز خوانی سے ہوا۔ مجلس عزا سے علامہ سید علی محمد نقوی نے خطاب کیا اور فضائل و مصائب اہل بیت بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا سے پوری دنیا کو حریت کا درس ملتا ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا میں حق و باطل کے معرکہ میں امام حسین ع اور ان کے رفقا نے اپنے خون سے گلشن اسلام کی آبیاری کر کے دین اسلام کو بقائے دوام بخشی، مجلس کے اختتام پر شبیہ علم مبارک برآمد ہوئی۔ عزاداروں نے ماتم داری اور نوحہ خوانی کر کے شہدائے کربلا کا پرسہ دیا۔ آخر میں عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔