کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ائیرہوسٹس فریحہ شاہ پی آئی اے کو چونا لگا گئی

کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ائیرہوسٹس فریحہ شاہ پی آئی اے کو چونا لگا گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس ، کرنسی اور موبائل اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ائیرہوسٹس فریحہ شاہ  پی آئی اے حکام کو چونا لگا کر لاہور سے کینیڈا فرار ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی فضائی میزبان اسمگلنگ میں ملوث اوربلیک لسٹ ہونے کےباوجود پی آئی اے حکام کو چکمہ دے گئی، ذرائع کے مطابق پاکستان سے فرار ہو نے والی ائیر ہوسٹس گزشتہ تین ماہ سے اپنی ڈیوٹی کینیڈا میں لگوانے کے لیے بضد تھی لیکن خراب ریکارڈ کے باعث کامیاب نہ ہوسکی۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ جب فریحہ شاہ کاکوئی بھی حربہ کامیاب نہ ہوا تو اس نے پندرہ لاکھ روپے دے کر شعبہ فلائیٹ شیڈولنگ سے اپنی ڈیوٹی کینیڈا فلائیٹ پر لگوائی، لاہور سے کینیڈا پہنچتے ہی فضائی میزبان فریحہ شاہ ہوٹل سے غائب ہو گئی اور اپنے موبائل نمبرز بھی بند کر لیے جس کےبعد پی آئی اے عملہ فریحہ شاہ کے بغیر ہی کینیڈا سے واپس لاہور پہنچا اور اعلیٰ احکام کو اطلاع کردی۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے اطہر حسن اعوان کا کہنا ہے کہ سنگین نوعیت  کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

فریحہ مختارشاہ کےقریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ وہ جعلی ڈگری ہولڈربھی تھی،اسے قوی یقین تھا کہ نوکری سے نکال دیا جائیگا،اسی لئے اس نے بھاری رقم خرچ کر کے بیرون ملک راہ فرار اختیار کی۔

Sughra Afzal

Content Writer