ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہل بیت کی قربانی پوری امت مسلمہ کیلئےدرخشاں مثال ہے:گورنر پنجاب

اہل بیت کی قربانی پوری امت مسلمہ کیلئےدرخشاں مثال ہے:گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے وفد کی حسن کاظمی کی قیادت میں ملاقات، چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ جرات ، خودداری اور حق گوئی حضرت امام حسین علیہ السلام کاپیغام اور زندگی کا فلسفہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھنا اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وقت کی ضرورت اور مسلمانوں کی ترقی کی پہلی منزل ہے،معاشرے سے انتہاپسندی اور عدم برداشت کے کلچر کے خاتمے کے لئے تمام مکاتب فکر کوباہمی رواداری، بھائی چارے اور مساوات کے درس کو فروغ دینا ہوگا،ان کا کہنا تھا کہ اہل بیت کی عظیم قربانی درحقیقت پوری امت مسلمہ کے لئے درخشاں مثال ہے.
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ علماءکرام اپنے خطبات میں اسلام کی عظمت رفتہ کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اس کے عالمگیر پیغام کو بھی پھیلائیں،فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے ایک دوسرے کے مسلک کا احترام سب پر لازم ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer