جنید ریاض: لاہور بورڈ نے میٹرک کے پیپر چیک کرنے والے 100 سے زائد سب ایگزمینرزاور دیگر عملہ کے 9 لاکھ روپے سے زائد کے چیک روک لیے، واجبات کی ادائیگی 30 جون سے قبل عملہ کو کی جانی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ڈھائی ماہ گزرنے کے باوجودلاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے عملے کو واجبات کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں، ایگزمینرز کا کہنا تھا کہ بورڈ جان بوجھ کر ایگزمینرز کو ادائیگیاں نہیں کررہا۔
دوسری جانب سیکرٹری بورڈ ریحانہ الیاس کا کہنا تھا کہ بورڈ حکام نے ادائیگیوں کیلئے ایگزمینرز کو بنکاکاؤنٹ کھلوانے کی ہدایت کی ہے، بنک اکاؤنٹ کے بغیر پیسوں کی ادائیگی پر بورڈ کو 7 فیصد بورڈ کوادا کرنا پڑتا ہے۔