ملک اشرف :لاہور ہائیکورٹ میں ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ، عدالت نے ایم ڈی سی واسا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے رفیق خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پر قانونی تقاضوں کے برعکس اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ، جبکہ عدالت نے اسے سابقہ تنخواہوں اور مفاعات سمیت نوکری پر بحال کر نے کا حکم دیا۔
عدالت نے پانچ ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کا حکم بھی دیا، عدالت کے چودہ مئی 2018 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا،درخواستگزار نے ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لانے کی استدعا کی۔