فاران یامین: این اے 124 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ، شاہد خاقان عباسی کا مختلف علاقوں کا دورہ، وفات پانے والے ورکرز کے گھر پر فاتحہ خوانی بھی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسانی بنیادوں پر میاں نواز شریف کے پیرول میں اضافہ ہونا چاہیئے تھا۔ افغان اور بنگالیوں کو شناختی کارڈ دینے کے عمران خان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیئے۔
میاں مجتبی شجاع الرحمن کی جانب سے منعقد کارنر میٹنگ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ الیکشن کس طرح مینج کیا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اگر موجودہ حکومت مسلم لیگ ن کے مقابلہ میں 10 فیصد کام بھی کر گئی تو مان جاؤں گا۔
شاہد خاقان عباسی نے لیڈی کونسلر پروین بی بی، جنرل کونسلر خالد اشفاق کے بھائی چوہدری تاثیر اور لیگی چیئرمین عارف نسیم کشمیری سے ان کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی جبکہ لیگی رہنما شیخ عبدالمنان کے گھر کارکنان سے ملاقات بھی کی۔