(اشرف خان) انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی بھاری اڑان، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 روپے مہنگا ہوگیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 277 روپے سے بڑھ کر 281 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
ڈالر کی بھاری اڑان کے بعد اوپن مارکیٹ میں یورو بھی 2 روپے مہنگاہوکر 296 روپے کا ہوگیا ہے، برطانوی پاونڈ 5 روپےکے اضافے سے 346 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 76.75 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال بھی 1.50 روپے مہنگاہوکر 75.50 روپے کا ہوگیا ہے۔