ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور  کی جانب سے بڑی کارروائی کی گئی جس میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ملزم نجی کمپنی کے نام سے موٹر سائیکل کے سپئیر پارٹس کی تیاری، فروخت اور تقسیم میں ملوث تھا۔ملزم محمد عثمان کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔دوران کارروائی ملزم کے قبضے سے متعدد موٹر سائیکل کے متعدد سپئیر پارٹس بمعہ پیکنگ برآمد کر لئے گئے اور ملزمان کے زیر استعمال دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ملزم محمد عثمان کے خلاف کاروائی انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کی درخواست پر کی گئی تھی جبکہ  دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer