اوبر ، کریم سمیت آن لائن کاریں چلانے والی کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 اوبر ، کریم سمیت آن لائن کاریں چلانے والی کمپنیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی اوبر، کریم ، ینگو اور اینڈرائڈ ٹیکسیوں کے خلاف کاروائی کے لئے درخواست دائر کردی گئی۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت ، سیکرٹری اور سی ٹی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اوبر ، کریم  ، ینگو اور اینڈرائڈ کارین چلانے والی کمپنیوں کو بھی نوٹس جاری کردئیے ۔ 
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے شہری فاروق جمال کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے مظہر امین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈووکیٹ مظہر امین نے کہا کہ پبلک یا کمرشل استعمال ہونے والی  گاڑیوں کے لئے روٹ پرمٹ اور فنٹس سرٹفکیٹ حاصل کرنا لازم ہے، موٹر وہیکلز آرڈینس کے تحت ایسا کرنا لازم ہے۔  جسٹس عاصم حفیظ  نے سوال کیا کہ یہ تو عام سی بات ہے ، پرائیویٹ کاروں پر کیسے روٹ پرمٹ لاگو ہوسکتا ہے۔ جس پر وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق پبلک اور کمرشل چلنے والی گاڑیوں کے لیے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ لازم ہیں۔ 
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2نومبر تک ملتوی کردی۔