ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کی ایک اور کامیابی ، کپتان نے پھر سے دل جیت لیا

 بابر اعظم کی ایک اور کامیابی ، کپتان نے پھر سے دل جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )  ون ڈے رینکنگ  میں پاکستان کرکٹ  ٹیم کے کپتان  بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس میں ون ڈے بیٹرز  کی رینکنگ  میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن جبکہ  بھارت کے شبمن گِل کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔جاری رینکنگ میں  جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر  اور  جنوبی افریقا  کے رسی وین ڈر ڈوسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں، جبکہ  قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر  امام الحق رینکنگ میں دسویں  اور  فخر زمان 13 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

 ون ڈے  بولرز کی رینکنگ دیکھی جائے تو  آسٹریلیا کے  جوش ہیزل ووڈ کا پہلی پوزیشن ، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ   کا دوسرا جبکہ بھارت کے محمد سراج تیسری پوزیشن پر براجمان ہیںاور دوسری جانب ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن سرفہرست موجود ہیں۔