سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 دہشتگرد گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔

 تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے نٹیلی جنس بیسڈ آپریشن لاہور ،فیصل آباد،ننکانہ صاحب،رحیم یار خان،شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کیا جس دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے اسکی تصدیق کر دی ۔

  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق  لاہور کے سرحدی گاؤں سے داعش کے 2 اہم کمانڈر کو  گرفتار  کیا گیا ہے،دہشت گردوں سے بارودی مواد  ، 12 ڈیٹو نیٹر ،پراعما کارڈ،موبائل فون،اسلحہ اور نقدی  برآمد  ہوئی ہے۔

 دہشت گردوں کی شناحت رؤف،زبیر،ضیاء،وقار،امین،سرفراز،حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی ہے،سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہےکہ دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ 

 رواں ہفتے 990 کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں41 ہزار 411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔

  دوسری جانب  کوئٹہ میں ڈیر بگٹی پولیس کی بڑی کارروائی، کھدائی کے دوران دوسو تیس مارٹر گولے برآمد کرلئے، پولیس نے تمام مارٹر گولے تحویل میں لے لئے،پولیس کے مطابق مارٹر گولے شرپسند عناصر کی جانب سے چھپائے گئے تھے ۔