لیسکو کے بلنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی،صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور

لیسکو کے بلنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی،صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو کے بلنگ سسٹم میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ بجلی کے بلوں کی تصحیح اور اقساط کا عمل مکمل طور منجمد ہونے سے صارفین دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔
کسٹمر انفارمیشن بلنگ سسٹم میں فنی خرابی سے صارفین کو ترمیم شدہ بلوں کا اجراء نہیں ہو سکا جبکہ کمپنی کے تمام دفاتر میں سسٹم ڈاؤن ہونے سے صارفین کے بلوں کی تصحیح کا عمل بھی رک گیا ہے، صارفین کے بلوں کی اقساط بھی بند ہو گئی ہیں۔

 دوسری جانب سسٹم بیٹھنے کی وجہ سے ڈی ٹیکشن بلز کو ریویو کمیٹیوں میں رکھنے کا عمل بھی منجمد ہو گیا ہے، صارفین کو مختلف دفاتر سے مینول ترمیم شدہ بلز جاری کرنے کاسلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم شہر کے بیشتر بینکوں نے مینول بلز لیسکو کے احکامات کی روشنی میں وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے، سسٹم کی خرابی اور بینکس میں بلوں کی وصولی نہ ہونے سے صارفین دربدر پھرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔