(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر،پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز ایک تولہ سونا 6 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 6 ہزار500 روپے ہوگئی،اس کے علاوہ 10گرام سونےکا بھاؤ5487 روپے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 40 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 36 ڈالر اضافے سے 1959 ڈالر فی اونس ہوگیا ۔
واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی اور ایک تولہ سونےکا بھاؤ ایک ہزار 900 روپےکم ہوا تھا جس کے بعد 10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 629 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 71 ہزار 553 روپے ہوگئی تھی۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی تھی۔