موبائل فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری  

 موبائل فون صارفین کے لئے بڑی خوشخبری  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ایسی بیٹری پر کام شروع کر دیا ہے جسے مہینے میں صرف ایک بار چارج کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدان ایک ایسی مائیکرو چپ پر کام کر رہے ہیں جس کے بعد موبائل فون صارفین کی بار بار چارجنگ کے جھنجھٹ سے جان چھوٹ جائے گی۔

مائیکرو چپ پر کام کرنے والا اسٹارٹ اپ وائرے ان درجنوں اسٹارٹ اپس میں سے ایک ہے جن کو برطانوی حکومت کی جانب سے پشت پناہی حاصل ہے۔

برطانیہ کے ٹیک منسٹر پال اسکلی نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز جدید دنیا کی بنیاد ہیں اور برقی گاڑیوں سے لے کر امراض سے لڑنے تک میں ہر چیز کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔

 وائرے کی مائیکرو چپ اسمارٹ فونز کی بیٹری کے دورانیے کو بہتر کر سکتی ہے۔