ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور میں مسلم لیگ نون کے فلوٹ سڑکوں پر آ گئے

PMLN, Lahore, Nawaz Sharif,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 راؤ دلشاد:مسلم لیگ ن نے قائدنوازشریف کی واپسی پر استقبال کی تشہیر کےلیے سڑکوں پر فلوٹس روانہ کردئیے۔ نواز شریف کی تصاویر والے فلوٹس پر پارٹی کے ترانے نشر کئے جا رہے ہیں اور نواز شریف کی خدمات پر مبنی ویڈیوز دکھائی جا رہی ہیں۔

لاہور کے مسلم  لیگی رہنما سید علی سرور گیلانی نے یہ خصوصی فلوٹ تیار کرائے ہیں.انہوں نے کہاہےکہ امیدِنو نواز شریف کی آمد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں کھوکھر پیلس میں نواز شریف کےاشتہارات ٹرک پر آویزاں کر دیئےگئے۔اشتہارات میں نواز شریف کو پاکستان کا نجات دہندہ اور ملک کی معاشی ترقی کا معمار قرار دیا گیا ہے۔ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا فقیدالمثال استقبال ہوگا۔