مہنگائی کے جن کو قیدی بنا لیا،ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں حیران کن کمی

Mohsin Naqvi, City42, Commodities prices decline in Punjab, Price hike, Petrol price, Sugar price,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محسن نقوی نےمہنگائی کے جن کو قیدی بنا لیا،ٹرانسپورٹ کرایوں، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی آ گئی۔

 پنجاب میں آٹا، گھی چینی چاول سستے ہو گئے، دالوں کی قیمت میں بیس سے تیس روپے فی کلو کمی ہو گئی۔ چینی 145 روپے کلو پر آ گئی، گھی کے دام بھی پندرہ روپے کلو گریں گے۔ فلو ملیں آٹے کے تھیلے پر ریلیف دیں گی، انٹر سٹی بسوں کے کرائے دس سے پندرہ فیصد کم ہو گئے، گڈز ٹرانسپورٹ والے بھی کرائے کم کریں گے۔

احکامات پر کتنا عمل ہو رہا ہے، کیا عوام کو واقعی ریلیف مل رہا ہے؟ پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ یہ دیکھنے کے لئے رات گئے لاری اڈے پر پہنچ گئے۔ مسافروں سے معلوم کیا کہ ان سے اب کتنا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ عوام کی شکایات دور کرنے کے لئے انہوں نے فوری طور پر ٹرانسپورٹروں سے بات چیت کی۔ محسن نقوی نے اشیائے کور و نوش کی قیمتوں پر بھی مکمل چیک رکھنے کا حکم دے دیا، چیف سیکرٹری کو متحرک کر دیا۔ سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنروں کو بھی جاگتے رہنا ہو گا، روزانہ بنیاد پر رپورٹ کرنا ہو گی۔