نواز شریف کے استقبال کیلئے کراچی سے دو ٹرینیں جمعہ کو روانہ ہوں گی

Karachi Cant, Special Trains
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کراچی میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں نے اپنے قائد میاں نواز شریف کے لاہور میں 21 اکتوبر کو استقبال کیلئے دو ٹرینیں بک کروا لیں جبکہ ایک ٹرین حیدر آباد سے چلائی جائے گی۔ کراچی کینٹ سے دو ٹرینیں جمعہ 20 اکتوبر کی صبح گیارہ بجے اور دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہوں گی جبکہ ایک ٹرین حیدر آباد اسٹیشن سے 20 اکتوبر کو ہی دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہو گی۔

کراچی کینٹ اسٹیشن پر اس وقت مسلم لیگ نون کے کارکن دو ٹرینوں کی درجنوں بوگیوں کو اندر اور باہر سے خوبصورتی کے ساتھ سجانے میں مصروف ہیں۔ ان ٹرینیوں میں بیس بیس بوگیاں ہیں اور ہر بوگی میں 80 نشستیں ہیں تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے کے امیدواروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ ہر بوگی میں دو سو  کے لگ بھگ کارکنوں  کو سفر کرنا پڑے گا۔

مسلم لیگ نون کے سینئیر رہنما راجہ سعید نے بتایا کہ کراچی سے تقریباً 40 ہزار تک لوگ میاں نواز شریف کا استقبال کرنے کیلئے لاہور جائیں گے۔ بہت سے لوگ بسوں اور ذاتی ٹرانسپورٹ کے زریعہ لاہور جائیں گے۔

کراچی کینٹ پر کھڑی ہوئی ٹرین کی بوگیوں پر مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز سریف کی تصاویر کے ساتھ ان کے اہم کارناموں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔