خبردار ہوشیار ،شہریوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی  

 کریمینلز ،گینگز،جرائم پیشہ،جیل، ڈکیتی ، چوری ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk Lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک)شہری خبردار ہوشیار  ہو جائیں، جرائم پیشہ افراد کے  ہزاروں گینگز آپریٹ ہونے لگے۔ 

   پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ  لاہور میں 2 ہزار سے زائد کریمینلز کے گینگ موجود  ہیں،لاہور پولیس  نے رواں سال میں 1082 گینگز گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگز میں ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کریمینلز شامل ہیں ، آپریٹنگ گینگز کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ 

 زیادہ تر گینگز گرفتاریوں کے بعد وجود میں آئے ،گرفتاری کے بعد جیل میں جرائم پیشہ افراد نے گینگز تشکیل دیئے جو باہر آکر کرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں۔