وزیراعلیٰ پنجاب نے پڑھے لکھے بیروز گاروں کو خوشخبری سنادی

cm punjab pervaiz elahi, Teachers posts
کیپشن: cm punjab pervaiz elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فیصلہ سامنے آگیا، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے، دو ماہ سے التوا کا شکار 3ہزار 8 سو اساتذہ کے بھرتیوں کی منظوری دے دی، محکمہ ہائرایجوکیشن ہر سال سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی کا عمل شروع کرتا ہے، ہرسال یہ عمل مئی کے مہینے میں شروع ہوتا ہے مگر اس رواں سال اگست میں بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔

اگست کے ماہ میں 3ہزار 8 سو اساتذہ بھرتی کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جو کہ دو ماہ سے التوا کا شکار تھی، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سمری کی منظوری دیتے سرکاری کالجز میں اساتذہ بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔عارضی اساتذہ کو ہر ماہ 45 ہزار روپےمعاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer