ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دبنگ بیان

General Qamar javeed Bajwa
کیپشن: COAS
سورس: Youtube
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں، پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 252 ویں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا،کورکمانڈر کانفرنس میں کہا گیا کہ ملک کے اسٹراٹیجک اثاثوں کا جامع نظام ہے ، پاک افواج وطن کا دفاع کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،ایٹمی اثاثوں کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی قوانین کااحترام کرتے ہیں،ملک کے اسٹراٹیجک اثاثوں کا جامع نظام ہے ،پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے۔

آرمی چیف کا کہناتھا کہ مادر وطن کے دفاع کے لئےپاک فوج کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے ،پاکستان کا موثر نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول نظام ہے ،ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا کا نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا،کانفرنس میں سیلابی صورتحال میں آرمی کی سول انتظامیہ کے ساتھ تعاون کوسراہاگیا ،کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیا ،
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer