ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر

چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔

پی ٹی آئی نے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ جانبدار ہیں اور مبینہ جانبداری کے باعث وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔ اس لیے چیف الیکشن کمشنر کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

ریفرنس دائر کرنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ریفرنس دائر کر کے قوم کا قرض چکا دیا ہے لیکن اب فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل نے کرنا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے ہی سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر تعینات کیا تھا اور اب پی ٹی آئی اپنے ہی لگائے گئے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہی ہے۔گزشتہ روز بھی عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگائے تھے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر