دنیا کی سب سے با اثر خاتون کون؟ فہرست جاری

دنیا کی سب سے با اثر خاتون کون؟ فہرست جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 60 برسوں میں بااثر ترین خاتون کا تاج برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے نام رہا، لیڈی ڈیانا کا دوسرا نمبر جبکہ مدر ٹریسا اس سروے میں تیسرے نمبر پر رہیں۔

دو ہزار برطانوی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ گزشتہ 6 دہائیوں سے کون سے ایسی بااثر خاتون ہے جو ان کے لیے رول ماڈل رہی ہے، جس پر 27 فیصد شہریوں نے ملکہ الزبتھ کا نام لیتے ہوئے انہیں سب سے با اثر خاتون ہونے کے اعزاز سے نوازا۔اس فہرست میں دوسرا نمبر برطانوی ملکہ کی بہو لیڈی ڈیانا کا رہا ، یاد رہے لیڈی ڈیانا 1997 میں کار حادثے میں ہلاک ہو گئی تھیں لیکن آج بھی وہ لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

تیسرے نمبر پر اپنی زندگی غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کے لیے وقف کر دینے والی مدر ٹریسا ہیں، جنہوں نے رنگ و نسل اور مذہب وقوم سے نکل کر بیمار اور بے سہارا افراد کی خدمت کی اور ان کا سہارا بن کر دنیا میں انسانیت کی نئی مثال قائم کی۔بااثر خواتین کی فہرست میں چوتھے نمبر پر امریکا سے تعلق رکھنے والی روزا پارکس ہیں جو مشہور شہری حقوق کی کارکن تھیں، جنہیں “تحریک آزادی کی ماں” بھی قرار دیا گیا تھا۔سوئیڈن کی 19 سالہ ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ پاکستان کی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی بھی با اثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر