ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ

Milk
کیپشن: Milk
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے  ملاوٹ سے پاک صحت مند دودھ شہریوں کو فراہم  کرنے کیلئے صوبے بھر میں کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی اور گوالوں کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کے مطابق دودھ پلاسٹک بیگز میں دستیاب ہوگا، جس میں 5 سے 6 فیصد فیٹ ہوگی جبکہ پلاسٹک بیگ پر درج ہوگا کہ دودھ کس شہر اور کس گوالے سے آیا ہے۔

حکام کے مطابق کھلے  کے بجائے پلاسٹک بیگ میں آنے والا  دودھ ملاوٹ سے پاک ہوگا۔ اگر دودھ ملاوٹ شدہ یعنی  مضر  صحت ہوا تو اصل ذمے دار کی نشاندہی ہوجائے گی، جس کے بعد ملاوٹ کرنے والوں کو باآسانی گرفتار کیا جا سکے گا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کھلے دودھ کی فروخت پر پابندی مرحلہ وار ہوگی، ابتدائی طور پر لاہور میں پابندی لگارہے ہیں،  دودھ یا دیگر اشیا میں ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔