آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے بڑا فیصلہ واپس لے لیا

Maqboza Bait ul Muqaddas
کیپشن: Maqboza Bait ul Muqaddas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ کی ترجمان  نے کہا کہ یروشلم کی حیثیت کا مسئلہ اسرائیل اور فلسطین کو امن مذاکرات سے حل کر نا چاہیے, آسٹریلیا بیت المقدس کی حیثیت کو کسی بھی امن مذاکرات کے حصے کے طور پر حل کرنے کے معاملے پر مسلسل غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اسرائیل کا دیرینہ دوست اور مضبوط حامی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی سابق حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تھا، اس سے پہلے آسٹریلیا ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے سابق امریکی صدر ٹرمپ انتظامیہ کے دبائو کے تحت 2018میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا تھا اور امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔