ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روسی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

 Russian Military SU-34 Fighter Jet crash
کیپشن: Russian Military SU-34 Fighter Jet crash
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا،  حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے  جبکہ پائلٹ خوش قسمتی سے  محفوظ رہا۔

حادثہ روس کے شہر یےسک میں پیش آیا، لڑکا طیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت سمیت آس پاس کی عمارتوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ایس یو 34 سپرسونک بمبار طیارہ تربیتی مشن پر تھا، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا، حادثے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔