ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید میلاد النبیؐ پر قیدیوں کو  خصوصی کھانے فراہم کرنے کاحکم

prisoner in jail
کیپشن: prisoner
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)قیدیوں پر وزیراعلیٰ کی نوازشات جاری ،،پنجاب بھرکے قیدیوں کوعید میلاد النبی کے موقع پر خصوصی کھانے فراہم کرنے کاحکم،تینوں اوقات کے کھانے کا مینیو جاری کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لئے کھانے کے خصوصی مینیو کی منظوری دی گئی ہے۔ قیدیوں کو ناشتہ میں پراٹھا ، حلوہ اور چائے دی جائے گی،دوپہر کے کھانے میں چکن بریانی ، دہی اور زردہ دیا جائے گا جبکہ شام کے کھانے میں چکن روٹی، سویاں اور کشمیری چائے شامل ہو گی۔