ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پیغام  

president of pakistan
کیپشن: Dr arif Alvi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاوّل کے مبارک موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ولادتِ رسولﷺ کے مبارک دن پر  پوری پاکستانی قوم، ملتِ اسلامیہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

 اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں حضرت محمد خاتم النبیینﷺ کا اُمتی ہونے کا شرف بخشا ۔صدر مملکت نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر مبعوث فرمایا، حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آپﷺ نے قبائلی عصبیت و قومیت کے بت کو پاش پاش کیا، ہمیں سرور کائنات، محسن انسانیت اور رحمت العالمین کے راستے پر چلنا ہوگا۔