وزیراعظم کامعذور طلبہ کو مفت الیکٹرک وہیل چیئرز دینے کا اعلان

electric wheel chair for students
کیپشن: electric wheel chair for students
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیز میں زیر تعلیم معذور طلباء و طالبات سے وزیراعظم کے خصوصی پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک وہیل چیئرز کی فراہمی کیلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکٹرک وہیل چیئرز مستقل معذوری کا سامنا کرنے والے طلباء و طالبات میں تقسیم کی جائیں گی، ایسے طلبہ جو فالج کی وجہ سے یا کسی حادثے کے باعث دونوں ٹانگیں کھو چکے ہیں وہ بھی درخواست دینے کے اہل ہیں۔انڈر گریجوایٹ، پوسٹ گریجوایٹ، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں زیر تعلیم طلبہ درخواست دینے کے اہل ہیں، درخواست دینے کی آخری تاریخ 15 نومبر ہے، آن لائن درخواست https://eportal.hec.gov.pk/wheelchair پر دی جا سکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer