(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا ایک نئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا رو رہا ہے اور دلہن اس کو منانے کے لئے گانے پر رقص کررہی ہے، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 14 ہزار سےزائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ پسند کرنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایسی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن کو دیکھنے والے کبھی حیرت تو کبھی دوسروں سے اس ویڈیو کے بارے گفتگو کرتے نظر آتے ہیں، ویڈیوز میں زیادہ تر بھارتی شادیوں کی ہیں جہاں اس پرمسرت موقع پر کوئی نہ کوئی تفریح پروگرام ضرور کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا ایک شادی نئی ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دولہا رو رہا ہے اور دلہن اس کو منانے کے لئے گانے پر ڈانس کررہی ہے۔
ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا اور اس کے کیپشن میں ایک مختصر تحریر بھی درج ہے جس پر لکھا کہ'اگر جوڑے کی یہ منزل نہیں تو ہم نہیں جان پاتے کیا ہوا ہے'۔
دلہن کے ڈانس کرنے پر دلہا اپنے آنسو صاف کرتے اپنی اہلیہ کی طرف دیکھا کر مسکراتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے ہلکے نیلے رنگ کا لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ بالی ووڈکی فلم' سردار کا گرینڈ سن' کے گانے ' میں تیری ہوگئی آں' پر رقص کررہی ہے جبکہ شادی کے سٹیج پر دیگر دوست احباب اور خاندان کے لوگ موجود ہیں۔
گانے میں خوبصورت ڈانس کرتے وہ دلہے کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر اس کو اپنے ساتھ رقص کرنے کا کہتی ہے اور ساتھ دولہے کے آنسو بھی صاف کرتی نظر آتی ہے، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 14 ہزار سےزائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ پسند کرنے والوں کی تعداد بھی کم نہیں۔
View this post on Instagram