ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امریکا کےسابق وزیرخارجہ کولن پاول کا  کووڈ کے باعث انتقال

us former secretary of state colin powel died
کیپشن: colin powel
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: امریکا کے سابق وزیر خارجہ کولن پاول 84 سال کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

 وہ کئی دنوں سے کووڈ-19 میں مبتلا تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔سابق وزیر خارجہ کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کولن پاول نے ویکسین کے دونوں ٹیکوں کا کورس مکمل کرلیا تھا تاہم وہ کورونا کا شکار ہوگئے اور کورونا پیچیدگیوں کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔جنرل کولن پاول امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیر خارجہ تھے۔

جنرل کولن پاول 2001 سے 2005 تک امریکی وزیر خارجہ رہے اور اس سے قبل وہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور مشیر قومی سلامتی کی ذمہ داریاں بھی سنبھالتے رہے۔