لاک ڈاؤن کے دوران پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

Pakistani on google
کیپشن: Google Search
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاک ڈاؤن کے دوران  پاکستانی صحت مند  اور بہتر طرز زندگی  کی تلاش میں رہے ،  آن لائن گراسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ ہوا ، گوگل نے انٹر نیٹ سرچنگ کی تفصیل جاری کردی۔
گوگل ایشیا  کے عہدیدار  کے مطابق   پاکستانی صارفین  بہترین، نفیس  اور پائیدار اشیا میں دلچسپی رکھتے ہیں ہیں جبکہ کورونا وبا کے دوران  صحت مند تر طرز زندگی  اختیار کرنے کے لئے شوق میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستانی صارفین وبا کے دور میں لاک ڈاؤن کے دوران زیادہ تر ماحول، صحت مند طرز زندگی اور آن لائن خریداری کے بارے میں مواد سرچ  کرتے رہے۔

گوگل  کا کہنا ہے  پانچ میں سے چار پاکستانی صارفین خریداری سے پہلے مصنوعات آن لائن تلاش کرتے ہیں اور آن لائن سرچ اور ویڈیو کے درمیان منتقل ہوتے رہتے ہیں۔ کورونا کی وبا کے دوران آن لائن گراسریز کی خریداری بڑھ گئی اور کورونا کی وبا سے قبل اور بعد میں آن لائن گروسریز ڈیلیوری کی تلاش میں 300 فیصد اضافہ  ہوا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer