ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے فیل طلبا کے امتحانات کب ہوں گے؟

special exams
کیپشن: examination hall file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)لاہور بورڈ کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں فیل طلباء کیلئے داخلہ فارم کا اجراء شروع، طلباء کیلئے سپیشل امتحانات کا انعقاد نومبر اور دسمبر میں کیا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت میٹرک میں فیل طلباء کیلئے داخلہ فارم کا اجراء شروع کر دیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق یکم نومبر تک فیل شدہ طلباء سپیشل امتحان میں شرکت کیلئے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

میٹرک کے طلباء کیلئے سپیشل امتحان کا انعقاد 11 دسمبر کو ہوگا۔ میٹرک نتائج سے غیر مطمئن طلباء کے پرچوں کی ری چیکنگ کی درخواستوں کی وصولی بھی شروع کر دی ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے فارم 26 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے جبکہ یہ امتحان 12 نومبر کو منعقد ہوگا۔