کورونا اور ڈینگی کے بعد شیگیلا وائرس کی انٹری

Shigella outbreak sickens
کیپشن: Shigella Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اردن نے شیگیلا بیکٹیریا کے انفیکشن کے پھیلاؤ  کی وجہ سے دو شہروں جیراش اورعجلون میں اسکولوں میں تدریسی سرگرمیاں ایک دن کے لیے معطل کردیں۔

اردن کی وزارتِ تعلیم کے ترجمان نے کہا کہ تدریسی سرگرمیاں سینی ٹائزیشن آپریشنز کے لیے معطل کی گئی ہیں اور سکولوں کو فی الحال آن لائن لرننگ پلیٹ فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام جیراش اور عجلون میں پانی کے ذرائع، ریستوران اور بیکریوں سے نمونے اکٹھے کررہے ہیں تاکہ شیگیلا بیکٹیریا کے ماخذ کا تعین کیا جاسکے۔ اس بیکٹیریا سے 90 سے زیادہ افراد متاثر ہوئے تھے۔ گذشتہ روز شیگیلا کے 14 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی تھی۔

شیگیلا آنتوں کا انتہائی متعدی انفیکشن ہے۔ یہ بیکٹیریا کے ایک خاندان کی وجہ سے ہوتا ہے جسے شیگیلا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ میوکلینک کے مطابق اس انفیکشن کی بنیادی علامت اسہال اور دست ہیں اور یہ اکثرخونی ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ شیگیلا انفیکشن کی علامات میں خونی ہیضہ، پیٹ میں درد، بخاراورمتلی یا قے شامل ہیں۔ یہ بیکٹیریا آلودہ خوراک یا پانی کے ذریعے معدے میں جاسکتا ہے۔