این اے 133 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کب ہوگا؟

Election Commission Pakistan
کیپشن: Polling in NA-133
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پرویزملک کےانتقال کےباعث این اے  133 کی نشست خالی ہوگئی، الیکشن کمیشن نے اس خالی نشست پرضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخاب کیلئےکاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26 اکتوبر کو جاری جبکہ 30 اکتوبرکو امیدواروں کی سکروٹنی کاعمل مکمل کیا جائے گا۔ تین نومبر تک اپیلیں دائر اورٹربیونل 9 نومبر تک امیدوار کا فیصلہ کر سکیں گے اور 10 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گیارہ نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ 12نومبرکو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئیے جائیں گے۔
این اے  133کیلئے ریجنل الیکشن کمشنرراولپنڈی نذرعباس ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سید باسط علی شاہ آر او ہوں گے۔محمد ابراہیم ارباب اور شاہد علی اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسرہوں گے۔ این اے 133 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 5 دسمبرکو ہوگی۔