ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانیت شرما گئی، حفیظ سنٹر آتشزدگی کے دوران چور سرگرم

انسانیت شرما گئی، حفیظ سنٹر آتشزدگی کے دوران چور سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) سانحہ حفیظ سنٹر آتشزدگی کے دوران چوروں نے بھی دکانوں پر ہاتھ صاف کر لئے، پولیس نے دکانوں سے سامان چرانے والے دو چوروں کو دھر لیا۔
گلبرگ میں واقع حفیظ سنٹر میں صبح چھ بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایسے میں جہاں ریسکیو ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف رہیں تو وہیں چور بھی پیچھے نہ رہے،دکانوں میں موجود سامان پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔

اینٹی رائٹ فورس نے حفیظ سنٹر میں دکانوں سے موبائل اور قیمتی سامان چرانے والے دو چوروں کو حراست میں لے لیا۔ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز بھی برآمد بھی کر لئے گئے۔اینٹی رائٹ فورس نے دونوں چوروں کو حراست میں لے کر تھانہ گلبرگ منتقل کر دیا۔بعد ازاں آپریشن کے دوران حفیظ سنٹر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer