ماحولیاتی آلودگی، پلاسٹک بیگز کے مکمل خاتمے کا فیصلہ

ماحولیاتی آلودگی، پلاسٹک بیگز کے مکمل خاتمے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوپر روڈ (قیصر کھوکھر) سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے پلاسٹک بیگ کے مکمل خاتمے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوارسال کر دی۔ 

سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے بتایا کہ ایک سال تک صوبے میں پلاسٹک بیگز کا استعمال مکمل طور پر بند کردیا جائے گا اور اس کی پیداوار بھی بند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جار ہے ہیں۔ بڑے سٹورز پر پہلے ہی پلاسٹک بیگز کا استعمال روک دیا گیا، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد عام دکانوں اور جنرل سٹورز پر بھی اس کا استعمال روک دیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ماحولیات اس سلسلہ میں ہنگامی طور پراقدامات کر رہا ہے اور پیداوار روکنے کیلئے پلاسٹک بیگز بنانیوالی کمپنیوں سے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

دوسری جانب سموگ کے انسداد کیلئے پنجاب حکومت نے کوششیں تیز کردیں، محکمہ ماحولیات نے پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل کو فعال کر دیا، سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے عرفان ایڈووکیٹ کوممبر انوائرمنٹل ٹربیونل پنجاب مقرر کر دیا، اس کیساتھ ہی پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل کو بھی فعال کر دیا گیا ہے، افتخار حسین شاہ پہلے ہی اس کے چیئرمین تعینات ہیں۔

 سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات زاہد حسین نے بتایا کہ پنجاب انوائرمنٹل ٹربیونل جنوری سے غیر فعال تھا اور سیکڑوں شکایات التواء کا شکار تھیں۔ اب انوائرمنٹل ٹربیونل نے کام شروع کر دیا ہے اور 1500 زیر التواء درخواستیں نمٹانے کا سلسلہ شرو ع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 8 اگست کو لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل سٹورز اورفارمیسیزمیں بھی پلاسٹک بیگزکےاستعمال پر پابندی عائر کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کرانے کا حکم دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer