پولیس میں بھرتی کیلئے 57 ہزارامیدواروں نے قسمت آزمائی

پولیس میں بھرتی کیلئے 57 ہزارامیدواروں نے قسمت آزمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی)بے روز گاری کی انتہا ہوگئی، پولیس اسسٹنٹ کی صرف 48آسامیوں کےلئے لاہور سمیت صوبہ بھر سے57ہزار امیدوار قسمت آزمائی کےلئے میدان میں آگئے، گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن کے امتحانی مرکز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کرایا گیا۔

تفصیل کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس اسسٹنٹ کی 48آسامیوں کےلئے تحریری امتحان میں ہزاروں امیدوار شریک ہوئے، پولیس اسسٹنٹ کی گریڈ 16کی 48آسامیوں کے لئے صوبہ بھر سے 57ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

بی اے پاس امیدوار امتحان میں شرکت کے اہل تھے،تاہم ماسٹرز ڈگری ہولڈرز کی کثیر تعداد نے بھی امتحان دیا،گورنمنٹ ماڈل ڈگری کالج فار ویمن ماڈل ٹاؤن میں بنائے گئے امتحانی سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا گیا،بطور اسسٹنٹ بھرتی ہونے کے لئے تحریری امتحان میں حصہ لینے والے امیدوار انتظامات سےمطمئن نظر آئے۔لاہور میں امتحان کے لیے 9 سنٹر بنائے گئے تھے،امتحان دو گھنٹے پر مشتمل تھا،امتحان صبح دس بجے شروع ہوا اور بارہ بجے اختتام پذیر ہوا۔

واضح رہے کہ رواں سال  اگست میں پنجاب پولیس کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو رپورٹ بھجوا گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈی ایس پی سے ایڈیشنل آئی جی کی397 سیٹوں پر فنانشل سیونگ کی وجہ سے تعیناتیاں نہ کی گئیں جس سے حکومتی فنڈز کی بچت کی گئی۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں 313 ڈی ایس پیز کی سیٹیں خالی تھیں، ایس پی کی63  اور ایس ایس پی کی 16 سیٹیں جبکہ ڈی آئی جی کی 4 اور ایڈیشنل آئی جی کی ایک سیٹ خالی ہے، اسی طرح انسپکٹر کی س784 اور انسپکٹر لیگل کی 353 سیٹیں خالی ہیں۔ 

اس کے علاوہ ٹریفک وارڈن کی 1094 ، سب انسپکٹر کی1443 جبکہ کانسٹیبل کی 14 ہزار 350 اور ہیڈ کانسٹیبل کی 2 ہزار 42 سیٹیں خالی تھیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer