سعود بٹ: برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ لاہور مکمل، موسم صاف ہونے پر خصوصی طیارہ اسلام آباد روانہ۔
تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ سے پرواز بھر گیا، گزشتہ رات شاہی جوڑے کا طیارہ موسم خرابی کی وجہ سے اسلام آباد لینڈ نہ کر سکا اور لاہور واپس بھجوا دیا گیا تھا۔
شاہی جوڑے نے گزشتہ رات پی سی ہوٹل میں قیام کیا اور صبح کے وقت ایس و ایس ویلج کا دوسری مرتبہ دورہ اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔