ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کا سب سے بڑا بس سٹینڈ، مسائل کی آماجگاہ

شہر کا سب سے بڑا بس سٹینڈ، مسائل کی آماجگاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: حکومت بدل گئی مگر لاری اڈے کے مسائل حل نہ ہوئے، لاکھوں روپے مالیت سے بنائے گئے نئے پبلک ٹوائلٹس کو آپریشنل نہ کیا جا سکا۔

شہر کا سب سے بڑا بس سٹینڈ لاری اڈا مسائل کی آماج گاہ بن گیا، کوڑے کرکٹ اور گندگی کے ساتھ ساتھ پبلک ٹوائلٹس کا مسئلہ جوں کا توں ہے، لاکھوں روپے مالیت سے بنائے گئے نئے پبلک ٹوائلٹس آپریشنل نہ ہونے کے باعث پرانے ٹوائلٹس پر رش سےعوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

عوامی سہولت کے لیے لاری اڈا پر بہترین ٹوائلٹس تعمیر کیے گئے لیکن بجلی اور پانی نہ ہونے کے باعث ان کو آپریشنل نہیں کیا گیا، نئے پبلک ٹوائلٹس میں گندگی اور غلاظت کے باعث بدبو اور تعفن بھی پھیل رہا ہے۔